لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے پولیو کا ایک ایک کیس سامنے آ گیا

پولیو کے نئے کیسز کی رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد رواں سال ملک بھر سے رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیلی ویژن پشاور کی تاریخی لائبریری ختم کر کے اہم شخصیت کے مشیر کا دفتر بنانے کا فیصلہ
نئے کیسز کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق لکی مروت میں 15 ماہ، شمالی وزیرستان میں 6 ماہ کی بچی جبکہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں 5 سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
صوبوں میں کیسز کی تقسیم
واضح رہے اس سال خیبر پختونخوا سے اب تک 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
والدین کا کردار
قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کے خلاف جنگ میں والدین کا کردار انتہائی اہم ہے، ہر غیر ویکسینیٹڈ بچہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔