آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

آسٹریلیا کی فتح
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
میچ کا خلاصہ
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیا تھا جو آسٹریلیا نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: راجہ فاروق حیدر کی سرکاری چینل پر پریس کانفرنس کے دوران سگریٹ پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
نیا عالمی ریکارڈ
آسٹریلیا نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں چھٹی بار 200 یا زائد کا ہدف حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔
اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ کینگروز نے بھی یہ کارنامہ 5 بار انجام دیا تھا، ویسٹ انڈیز 200 سے زائد رنز کا دفاع کرنے میں ناکامی کے لحاظ سے سرفہرست ہے، ٹیم چھٹی بار اس خفت سے دوچار ہوئی۔
کھلاڑی کی کارکردگی
میچ میں آسٹریلیا کی طرف سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے، انکی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔