پی ایس ایل کے 2 ماہ گزرنے کے بعد واجبات کلیئر نہ ہوسکے،ملکی و غیرملکی کھلاڑی ناراض

پی ایس ایل کی واجبات کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2 ماہ گزرنے کے بعد واجبات کلیئر نہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیم کے7 مطلوب کارندےگرفتار ، اسلحہ برآمد،تفتیش کے دوران اہم انکشافات
ناراض کھلاڑی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ سے غیرملکی و ملکی کھلاڑی ناراض ہیں۔ پی ایس ایل منیجمنٹ پر 30 فیصد ادائیگیاں واجب الادا ہیں۔ فرنچائزز نے کئی مرتبہ پی ایس ایل مینجمنٹ سے رابطہ کیا، جبکہ پی ایس ایل مینجمنٹ نے ایک ہفتے میں مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔
ادائیگی کا طریقہ کار
پی ایس ایل مینجمنٹ نے 70 فیصد ادائیگی شروع میں کردی تھی، جبکہ 30 فیصد ادائیگی ٹورنامنٹ ختم ہونے کے ایک ماہ میں کرنی ہوتی ہے۔