سانحہ بلوچستان: مقتولہ بانو بی بی، ان کے شوہر کا شناختی کارڈ، بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا۔

دوہرے قتل کا معاملہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں دوہرے قتل کا معاملہ، دیگاڑی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی بانو بی بی اور ان کے شوہر نور محمد کا شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سلمان رفیق کا محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ، بریفنگ میں شرکت
مقتولہ کی معلومات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شناختی کارڈ میں مقتولہ بی بی بانو کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1985 درج ہے۔ اس وقت بانو بی بی کی عمر 40 سال تھی۔ مقتولہ بانو بی بی کی زوجیت محمد نور درج ہے.
یہ بھی پڑھیں: جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی
شوہر کی معلومات
مقتولہ کے شوہر نور محمد کی عمر یکم جنوری 1987 درج ہے، اور شناختی کارڈ کے مطابق مقتولہ کے شوہر کی عمر 38 سال ہے۔ ب فارم میں مقتولہ کے 5 بچوں کے نام درج ہیں۔
بچوں کی عمر
بانو بی بی کے بڑے بیٹے کا نام نور احمد ہے جو 15 سال کا ہے، دوسرا بیٹا باسط خان 14 سال کا ہے۔ بانو بی بی کی تیسری بیٹی بی بی فاطمہ کی عمر 10 سال ہے، چوتھی بیٹی بی بی صادقہ کی عمر 7 سال ہے، اور چھوٹے بیٹے ذاکر احمد کی عمر 6 سال ہے۔