نوازشریف کو مانسہرہ سے شکست کیوں ہوئی؟ کیپٹن(ر) صفدر کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
کیپٹن (ر) صفدر کا نواز شریف کی شکست پر بیان
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر کا نواز شریف کی مانسہرہ سے شکست پر اہم بیان سامنے آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک بس پراجیکٹ، دور دراز اضلاع کو پہلے ای بسیں دینے کا حکم، ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیپٹن(ر)صفدر کا رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین انجم گزرے ہیں، اب وہ ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ورنہ میں بھی کسی عدالتی کٹہرے میں ان کو بھی بلاتا اور کہتا کہ الیکشن کا رزلٹ 10 تاریخ کو آتا ہے، آپ کی ایجنسیاں کہتی ہیں کہ نوازشریف ہار گیا ہے یہاں سے نکلو، فائرنگ ہو رہی ہے۔ یہ کیا تھا، میں اب کھری بات کروں گا تو پھر۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا،علیمہ خان
رپورٹر کی رائے
رپورٹر کا کہنا تھا کہ کریں کریں آپ نے ہمیشہ کھری باتیں ہی کی ہیں، اس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ تب ہی تو دھوپ میں کھڑے ہیں، ورنہ ایئرکنڈیشنڈ، آپ کے ساتھ اس وقت سموسے قیمے والے کھا رہے ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا وہ ٹیکس جسے پیپلز پارٹی نے ماننے سے انکار کر دیا
مشورے اور تجاویز
رپورٹر نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ کیپٹن صفدر کی جو رائے تھیں وہ میاں صاحب کو کاٹنی پڑیں، آپ نے کیسی تجاویز دی تھیں، آپ سے تجاویز بھی ٹھیک نہیں دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس فیز 5 میں نئی نویلی دلہن کی موت پر شوہر کے کزن کو حراست میں لے لیا گیا
کیپٹن صفدر کی قربانیاں
کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ ہم وہ ہیں جو جیل میں تھے تو قوم نے سیٹ ہمیں دے دی تھی، کیپٹن صفدر نے کہا کہ میں سب سے لڑ سکتا ہوں لیکن نظام سے تو نہیں جھگڑ سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: شکریہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
انتخابی مہم کی کامیابی
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں فوجی آدمی ہوں، میں گارنٹی لینے والا نہیں ہوں، میں ایک سال پہلے رات دن الیکشن مہم شروع کی، آج بھی جس گاؤں میں جاتا ہوں کہتے ہیں قسم خدا کی ووٹ تو سارے گاؤں نے ڈالے ہیں، رات کو جس وقت رزلٹ آیا ہے۔
علاقائی سپورٹ کا ذکر
تو میں نے کہا کہ تم سوتے رہے کہ ڈبے ادھر ادھر ہوا ہے، گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ کچھ ہوا ہے جی، ہم اتنے بے وفا نہیں، ہم اتنے بے مروت نہیں، کہ ایک ووٹ نوازشریف کو نہ دیں، جس نے ہماری نسلیں سنوار دیں۔
“میں نے ہمیشہ کھری بات ہی کی ہے اس لئے تو دھوپ میں کھڑا رہتا ہوں،” نواز شریف کے داماد اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خاوند کیپٹن صفدر کے تاثرات!
آج کل کیپٹن صفدر صاحب نہ جانے کیوں بجھے بجھے اور مایوس نظر آتے ہیں حالانکہ انکی بیگم وزیر اعلی اور چچا سسر وزیر اعظم ہیں۔ pic.twitter.com/NY4xGYOadW
— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) July 27, 2025








