پہلے جرگے میں قتل کا حکم دیا اور پھر خود ہی لڑکی کا جنازہ پڑھایا، راولپنڈی میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین
راولپنڈی میں خاتون کا قتل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں خاتون کے قتل کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ، وزیر داخلہ محسن نقوی کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
جرگے کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل کا فیصلہ جرگہ سربراہ عصمت اللہ نے دیا تھا۔ خاتون کی نماز جنازہ بھی عصمت اللہ نے گھر پر پڑھائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 12اگست کو طلب کرلیا
عصمت اللہ کی سرگرمیاں
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ 11 سے 16 جولائی کے درمیان جرگے میں عصمت اللہ پیش پیش رہا۔
ذرائع کے مطابق جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کی بازار میں ہوائی فائرنگ کی وڈیو بھی سامنے آئی تھی، ویڈیو میں عصمت اللہ کو فائرنگ کرتے دیکھا گیا تھا۔ جرگے کا سربراہ عصمت اللہ خان گرفتارہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت
قتل کے واقعات
خیال رہے کہ 17 اور 18 جولائی کی درمیانی شب راولپنڈی کے پیر ودھائی تھانے کی حدود میں شادی شدہ خاتون کو گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا تھا اور پھر راتوں رات تدفین بھی کر دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا سیاسی احتجاج کے نام پر افواج کے سربراہ کو قتل کی دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، وزیر مملکت بلال اظہرکیانی
گرفتاریوں کی تفصیلات
خاتون کے قتل کے معاملے میں اب تک 8 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے گزشتہ رات خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
شوہر کا بیان
مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان کے والد محمد الیاس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والے اسے رخصتی کا بتا کر لیکر گئے اور پھر دو روز بعد اطلاع ملی کہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے۔








