ایران سے متعلق خاموشی سے تعمیری کردار ادا کرنے پر امریکہ نے پاکستان کی تعریف کردی

امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران ایران سے متعلق بات چیت میں ثالثی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور خطے میں استحکام قائم رکھنے کے عزم کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت خودکشی کی طرف بڑھ رہی ہے، نئے چیف جسٹس کو سوشل میڈیا کے ذریعے کیوں بلیک میل کیا جا رہا ہے ۔۔؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور اگست میں اسلام آباد میں ہونے والے پاک-امریکہ انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ پر بات کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر خابی لامی کو امریکہ میں حراست میں لے لیا گیا
تجارتی تعلقات کی اہمیت
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے باہمی مفاد پر مبنی دو طرفہ تجارت کو وسعت دینے اور معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستان کا عزم
دوسری جانب اسحاق ڈار نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار پر ایک جامع گفتگو ہوئی اور امریکہ کے ساتھ طویل مدتی شراکت داری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گفتگو میں اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، آئی ٹی/اے آئی، اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں پر نئی توجہ دی گئی۔