لانگ مارچ کا معاملہ، وزیر مملکت طلال چوہدری کی منصورہ آمد، جماعت اسلامی سے کیا کچھ طے پایا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

لانگ مارچ کا معاملہ
لاہور( طیبہ بخاری سے ) لانگ مارچ کا معاملہ ، وزیر مملکت طلال چوہدری کی منصورہ آمد، جماعت اسلامی سے کیا کچھ طے پایا؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ سے ابا جی کی مرسیڈیز کار میں نوکری جوائن کرنے گجرات روانہ ہوا، چبھتی گرمی کی صبح تھی اور سورج مہاراج صبح سے ہی آگ کا گولا بنے تھے.
ملاقات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے حق دو بلوچستان تحریک کے لانگ مارچ کے حوالے سے قائم حکومتی کمیٹی کے رکن، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آج سہہ پہر منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے قائدین لیاقت بلوچ نائب امیر اور امیر العظیم سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حق دو بلوچستان مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
لانگ مارچ کی سیکیورٹی
ملاقات میں طے پایا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو ملتان اور لاہور پہنچنے تک حکومت مکمل سیکیورٹی دے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ لاہور میں وفاقی حکومت کی کمیٹی حق دو بلوچستان کے منتظمین سے بات چیت کرے گی، کوشش کی جائے گی مارچ لاہور میں ہی اختتام پذیر ہو، اور اسلام آباد جانے کی ضرورت ہی نہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینئر عہدیدار کے تھنک ٹینک میں بیان پر دفترِ خارجہ کا ردِعمل سامنے آ گیا
جماعت اسلامی کا موقف
جماعت اسلامی کے قائدین نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک پرامن جماعت ہے اور آئین کے مطابق عوام کے حقوق کے لیے جائز اور جمہوری طریقے سے جدوجہد کرتی ہے۔ حکومت کو پرامن مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے۔ مارچ کو اسلام آباد اپنی منزل مقصود تک پہنچنے دیا جائے اور حکومت زخم خوردہ اور محرومیوں کا شکار بلوچ عوام کے مطالبات حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
وزیر مملکت کی یقین دہانی
وزیر مملکت اس موقع پر کہا کہ وہ اسی لیے جماعت کے مرکز چل کر آئے ہیں۔ (ن) لیگ اور حکومت نے بلوچستان کے مسائل کو ہمیشہ حل کرنے کے لیے اہمیت دی ہے۔