بشریٰ انصاری کی مردوں کو خوش کرنے والی گانوں پر تنقید
بشریٰ انصاری کی تنقید
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو میں پرانے گانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان گانوں نے عورت کو صرف مرد کی خوشی کے لیے جینے کا سبق دیا، جو ایک خطرناک روایت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو کیسے گرفتار کیا؟ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
ویڈیو میں مزاحیہ تبصرہ
بشریٰ انصاری نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے دور کے گانوں پر مزاحیہ انداز میں رائے دی۔ انہوں نے گانے گنگناتے ہوئے کہا کہ ان کے دور کے زیادہ تر گانے عورت کو مرد کی خوشی کے لیے خود کو قربان کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی؟ تہلکہ خیز خبر
پرانے گانوں کی مثالیں
بشریٰ انصاری کے مطابق اُس زمانے کے گانوں میں عورت مرد سے کہتی ہے کہ:
"تڑپاؤ گے، تڑپا لو، ہم تڑپ تڑپ کر بھی تمہارے گیت گائیں گے،
ٹھکراؤ گے، ٹھکرا لو، ہم روتے روتے بھی تمہارے چھتر کھائیں گے۔"
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟
عورت کی خود مختاری کی اہمیت
ان کے بقول، ایسے گانوں نے اس دور کی نسل کو برباد کر کے رکھ دیا۔ انہوں نے ایک اور گانے "سجنا ہے مجھے سجنا کے لیے" کی مثال دیتے ہوئے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی اپنے لیے جئیں، اپنے لیے سنوریں اور ہر کسی کو خوش کرنے کی کوشش نہ کریں۔
معاشرتی سوچ پر طنز
بشریٰ انصاری نے اپنے منفرد انداز میں ان گانوں کے امتیازی رویوں پر تنقید کرتے ہوئے معاشرتی سوچ پر خوبصورت طنز کیا اور کہا کہ خواتین کو خود مختار اور بااعتماد ہونا چاہیے۔








