پاکستان ایوی ایشن جرنلسٹس کا باقاعدہ قیام عمل میں آ گیا، عدنان ملک تاحیات پیٹرن انچیف مقرر

پاکستان ایوی ایشن جرنلسٹس کا قیام
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان میں ایوی ایشن رپورٹنگ سے وابستہ صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایوی ایشن جرنلسٹس کا باقاعدہ قیام عمل میں آ گیا۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں نامور صحافیوں، ایوی ایشن ماہرین اور مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
نومنتخب عہدیداران کا اعلان
تقریب کے دوران تنظیم کے نومنتخب عہدیداران کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے جنرل مینیجر تعلقات عامہ اطہر حسن اعوان نے الیکشن کمشنر کی حیثیت سے انتخابی عمل کی نگرانی کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر سینئر ایوی ایشن ماہر کامران ملک بھی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب سے بلوچستان جانے والے افراد کی شناخت جو جان کے لیے خطرہ بن گئی
تجربہ کار صحافی کی قیادت
ایوی ایشن رپورٹنگ میں 35 سالہ تجربہ رکھنے والے ممتاز صحافی عدنان ملک کو تنظیم کا تاحیات پیٹرن انچیف مقرر کیا گیا، جنہیں تمام اراکین نے متفقہ طور پر تنظیم کی فکری رہنمائی کے لیے منتخب کیا۔ تنظیم کے اولین انتخاب میں سینئر صحافی طالب فریدی کو متفقہ رائے سے صدر منتخب کیا گیا، جبکہ واصف محمود کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
دیگر منتخب عہدیداران
دیگر منتخب عہدیداران میں امریز خان سینئر نائب صدر، ذوالقرنین طاہر نائب صدر، حسن حفیظ جوائنٹ سیکرٹری، عمیر رانا سیکرٹری فنانس جبکہ رانا محمد علی، شاہد چوہدری، افضل افتخار اور شیر علی خلطی کو ایگزیکٹو کونسل کے اراکین کے طور پر منتخب کیا گیا۔
نئی قیادت کی امیدیں
نومنتخب قیادت کو صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے دلی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی باڈی نہ صرف ایوی ایشن رپورٹنگ سے وابستہ صحافیوں کو درپیش پیشہ ورانہ مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گی، بلکہ ائیرپورٹ اتھارٹیز اور میڈیا کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے میں بھی سنگ میل ثابت ہو گی۔