وزیرِ اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خوارج کی فائرنگ پر افسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وادیٔ تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ معصوم اور پرامن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: والد کے قتل کے الزام میں بیٹا اور بہو گرفتار
زخمیوں کے لئے طبی امداد کی ہدایات
وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
دہشت گردی کی مذمت
پُرامن شہریوں پر خوارج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ دہشت گردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔