ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
مالی معاملات کے حوالے سے آج کل ٹینشن چل رہی ہے اور کسی جانب سے اس کا کوئی سلسلہ فی الحال بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ابھی جو مل رہا ہے اس پر گذارہ کریں اور انتظار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزاکا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ، وزیر مملکت برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد الفضل المزروعی سے ملاقات
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
جو لوگ عرصہ دراز سے آپ کے لئے مشکلات پیدا کر رہے تھے، انشاءاللہ اب آپ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور پریشان کرنے والے بحکم اللہ خودبخود بھاگ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج اب بھی ناکام ہوگا، اس کے بعد یہ2 سال اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے، راناثنااللہ
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
جن لوگوں نے آپ کو مالی فائدہ دینے کا وعدہ کر رکھا ہے، وہ اپنے وعدے سے مُکر جائیں گے۔ مایوس مت ہوں، کل کسی دوسری طرف سے آپ کو اچھی خبر ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیر اعلیٰ کی 3 گھٹنے طویل بریفنگ’’آ پریشن بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی، نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، اللہ ضرور اجر دے گا: مریم نواز
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
آج ایک اہم دن رہے گا۔ اللہ کا نام لے کر جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے، اس میں کامیابی حاصل ہوگی۔ آج ایک خاص رقم بھی حاصل ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنکی پیرنی نے سعودی سرمایہ کاری کیخلاف بیان دیا ، سارے ٹبر کو لے کر شاہی مہمان خانے میں بیٹھی تھی تو سازش یاد نہ آئی؟ مریم اورنگزیب
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
ایک بار پھر آزمائشی صورتحال لگ رہی ہے۔ آپ جس کو صدقے کے ذریعے ٹال سکتے ہیں، آپ کو چاہئے کہ چند دن خاموشی سے گذاریں اور "یا حیی یا قیوم" کا ورد شروع کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیز سیریز کی تیاری: کئی آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
بار بار کسی نہ کسی بندش کا شکار ہو جاتے ہیں، اس لیے صدقہ دیں، اپنی نظر اتاریں اور گھر میں ذکر الٰہی کی ایک محفل بھی کروا لیں۔ سالوں سے چلنے والا تنگی والا سلسلہ ختم ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے لہنگے کی قیمت پر ڈاکٹر نبیہا کی وضاحت سامنے آگئی
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
روحانی طور پر خود کو مضبوط کریں اور نماز کی طرف توجہ دیں۔ باوضو رہیں، کچھ ایسے معاملات میں الجھے ہوئے ہیں جو آپ کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی جو رسمی اعلانات سے کہیں آگے نکل گئی، بھارتی میڈیا بھی اعتراف کرنے پر مجبور
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں؟ اس وقت روزگار کے حوالے سے انشاءاللہ بہتری ملنے کا امکان ہے۔ آپ جس بھی مسئلے میں آئے ہوئے تھے، مکھن سے بال کی طرح نکل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے: بیرسٹر سیف
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
آپ کس طرف جا رہے ہیں؟ غور تو کریں، شاید یہ غلط راستہ ہے۔ اگر سمجھ نہیں آ رہا تو استخارے سے مدد لے لیں۔ کسی کام میں جلد بازی ہر گز نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم میں پاکستان تحریک انصاف کا یورپی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
جو لوگ کسی جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں، وہ انشاءاللہ اب آزاد ہونے کے قریب ہیں۔ ازدواجی تعلقات میں خرابی اللہ دور فرمائیں گے، مگر غصہ کم کر کے ہی کچھ حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے نقصان، متاثرہ خاندانوں کی فوری اور مکمل مدد کی جائے: وزیر اعظم
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
کسی بھی مسئلے میں آنے سے زندگی کے باقی معاملات کو چھوڑ نہیں دینا چاہئے۔ آپ کا وہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا مگر ضروری کاموں پر غور کریں۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
حالات ضرور بدلیں گے، بس تھوڑا انتظار کریں اور کسی بھی مسئلے کو اَنا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ جو جھک جاتا ہے، پھل بھی اُسی پر لگتا ہے۔ معاف کر دیں زیادتی کرنے والوں کو۔








