ملک میں آج سے پھر بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

آج سے بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں آج سے پھر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ نمک ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے، لیکن کیا کم نمک کے استعمال سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے؟
این ڈی ایم اے کی الرٹ
نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کی پارٹی کے طلباء ونگ “چھاتر لیگ” پر پابندی لگا دی گئی
طغیانی کا خطرہ
شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہا حسن کا بچپن میں ہراساں کیے جانے کا انکشاف
پنجاب میں بارش کا سلسلہ
ادھر پنجاب میں آج شام سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون کے پانچویں سپیل کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا پانچواں سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
خیبرپختونخوا میں گرج چمک
وہیں خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے: سپریم کورٹ
بلوچستان کا موسم
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسی خیل، بارکھان، ژوب اور لورالائی کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ آج شام کے اوقات میں کوئٹہ کے نواحی علاقوں ضلع مستونگ اور خاران میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور قلات میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی میں 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، متعدد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
بلوچستان میں نقصانات
پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کی بارشوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوًں میں اب تک بیس افراد جان بحق اور اٹھ زخمی ہوچکے ہیں اور گیارہ مکانات مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔
سندھ کا موسم
جبکہ سندھ میں موسم گرم، مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔