سموگ تدارک کیس؛ ییلو ٹرین منصوبے پر تفصیلی رپورٹ طلب
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ییلو ٹرین منصوبے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ذاتی حیثیت میں رپورٹ سمیت پیش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں مکہ شریف پہنچنے کی جلدی تھی، میزبانوں سے گزارش کی کوئی ٹیکسی لے دی جائے، میجر صاحب اپنی فیملی کے ہمراہ ساحل سمندر کی طرف لے گئے۔
سموگ سے متعلق سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے سموگ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی، کیا بھارت اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟ڈی جی آئی ایس پی آر
سڑکوں کی بحالی کا حکم
لاہور کی 3 سڑکوں کے سروس روڈز کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ٹیپا سروس روڈز کی مرمت ایک ماہ میں مکمل کرے، جیل روڈ، مال روڈ، اور ایم ایم عالم روڈ کے سروس روڈز بحال کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے میں شمولیت کی کوششیں تیز کردیں
محکمہ ماحولیات کا مطالبہ
محکمہ ماحولیات سے ہیوی ٹریفک اور موٹر سائیکلوں سے متعلق پلان طلب کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ حکومت نے اتنی بڑی فورس بنا دی لیکن وہ کام کیا کر رہی ہے؟ حکومت نے فورس بنائی ہے تو فالو اپ بھی رکھے، فالو اپ عدالت نے تو نہیں لینا، حکومت نے اتنا پیسہ لگا کر فورس بنائی، فالو اپ بھی رکھے، وہ ای بائیکس جو لی تھیں وہ کہاں چل رہی ہیں؟ کیا ای بائیکس گھروں میں چل رہی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں آل پارٹیز امن جرگہ کے انعقاد پر اسپیکر بابر سلیم سواتی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی مبارکباد کے مستحق ہیں،صحافی حامدمیر
پالیسی سازی اور عدالتی نتائج
وکیل ای پی اے نے کہا کہ پالیسی بنا رہے ہیں، جوڈیشل واٹر کمیشن سے شیئر کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ ملتان میٹرو بس پر اربوں روپے ضائع کیے گئے، ییلو ٹرین پر اعتراض نہیں، انٹرنیشنل ماہرین شامل کریں۔ امید ہے کہ کینال روڈ منصوبے پر حکومت حساس ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی لاہور آمد، گرفتاریاں شروع
واسا کی کارکردگی
عدالت نے واسا کو جمعہ تک کام مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کام مکمل نہ ہوا تو واسا کیخلاف کارروائی ہوگی۔ واسا نے لاہور میں کھدائی شروع کی تھی، کہاں تک پہنچی؟ واسا نے برسات سے قبل یہ سب کام مکمل کرنا تھا، ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ واسا کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔
اگلی سماعت کا اعلان
عدالت نے ییلو ٹرین منصوبے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے واسا کے ڈی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، اور کہا کہ واسا کے ڈی جی تعمیراتی کام سے متعلق آ کر آگاہ کریں۔ عدالت نے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔








