پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کی امن عامہ ایکٹ کے تحت سزا معطل

اسلام آباد کی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 کارکنوں کی امن عامہ ایکٹ کے تحت سزا معطل کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران سخت سوالات پر آئی جی اسلام آباد برہم، تلخ جملوں کا تبادلہ
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، چاروں ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف، آمنہ علی اور زاہد ڈار عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے سموگ سے متعلق پیش گوئی کردی
معطل کی گئی سزائیں
عدالت نے پی ٹی آئی کے جن 4 ملزمان کی سزا معطل کی ان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں۔ عدالت کی جانب سے 30 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
ماضی کا پس منظر
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 4 ملزمان کو تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں چھ، چھ ماہ کی سزا ہوئی تھی۔