پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس کی تیاری کا تجربہ کامیاب
پنجاب میں بائیو گیس کا کامیاب تجربہ
لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ‘‘ کے تحت پنجاب میں پہلی بار جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا تجربہ کامیاب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ سے تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، عالمی منڈی میں ہلچل
پراجیکٹ کی تفصیلات
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں بائیو ڈی گریڈ ایبل آلائشوں سے بائیو گیس پیدا کی گئی، جس سے ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے 20 سے 25 ہزار کلو گیس تیار کرنا ممکن ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت اور اسرائیل کے سائبر حملوں کے توڑ کیلئے اینٹی وائرس تیارکرلیا
معاشی فوائد
ترجمان نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے گیس پیدا کرکے 60 سے 70 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے۔ یہ پائلٹ پراجیکٹ چند لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا اور کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ اس کے علاوہ، 50 میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ 3 ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل کیا جا سکے گا اور 10 سال میں لینڈ فل سائٹ سے گیس کے ذریعے 2.5 ملین ڈالر آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کا تیسرا مرحلہ، ضلع بہاولپور میں 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
ماڈل ری سائیکلنگ پارک کا کردار
بیان میں بتایا گیا کہ ماڈل ری سائیکلنگ پارک سے سالانہ 190 ملین روپے آمدن جبکہ لکھو ڈیر ڈسپوزل سائٹ کی بحالی سے 2.75 لاکھ ٹن کاربن کریڈٹ اور 4.2 ملین ڈالر آمدن کی امید ہے۔
نوجوانوں کے لئے مواقع
ویسٹ ٹو ویلیو انکوبیشن سینٹر نوجوانوں کو سیڈ فنڈنگ، تکنیکی معاونت اور تحقیق و ترقی کے مواقع فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایل ڈبلیو ایم سی کے اس منصوبے کو سراہا۔








