قصور میں گلی میں کھیلتی بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم اپنے مخصوص اعضو سے ہی محروم ہوگیا
وائرل ویڈیو کا پس منظر
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ناعاقبت اندیش نوجوان کو گلی میں سائیکل پر کھیلتی معصوم بچی سے نازیبا حرکت کرتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کا پی ٹی وی لاہور مرکز کے جنرل منیجر ڈاکٹر قیصر شریف کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
افسوسناک واقعہ کی تفصیلات
اب اطلاع ملی ہے کہ وہ نوجوان اپنے مخصوص اعضا سے ہی محروم ہوگیا۔ ایکس (ٹوئٹر) پر صحافی محمد عمیر نے لکھا کہ قصور کی شاہ عنایت کالونی میں گلی میں کھیلتی کمسن بچی سے درندگی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ 25 جولائی کو پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اوور بلنگ کے نام پر بجلی صارفین سے 244 ارب روپے وصول کیے گئے، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
ملزم کی شناخت اور انجام
بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم انجام کو پہنچ گیا۔ عمیر نے مزید لکھا کہ ملزم واردات کی نیت سے بیٹھا تھا کہ لوگوں نے پکڑنے کی کوشش کی، اس دوران ملزم کا اپنے نیفے میں لگا پسٹل چل گیا جس سے ملزم اپنے مخصوص اعضا سے محروم ہوگیا۔
ملزم کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے، تاہم عمیر کے اس دعوے کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
سوشل میڈیا پر ردِ عمل
بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم انجام کو پہنچ گیا۔
ملزم واردات کی نیت سے بیٹھا تھا، لوگوں نے پکڑنے کی کوشش کی، اس دوران ملزم کا اپنے نیفے میں لگا پسٹل چل گیا جس سے ملزم اپنے مخصوص اعضا سے محروم ہوگیا۔ ملزم کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ https://t.co/35rMq90hPz— Muhammad Umair (@MohUmair87) July 28, 2025








