پیپرلیس پالیسی: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیئے
پشاور میں نئی تبدیلیاں
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ای سمری کا آغاز
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ای سمری کے اجرا، دفتری امور اور فائل ورک کو پیپرلس بنانے کی طرف اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
پہلا ای سمری دستخط
گزشتہ روز صوبے میں پہلی بار سمری کو دستخط کے لیے کاغذ کے بجائے سوفٹ کاپی میں بھیجا گیا، جو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ کے پی نے پہلی ای سمری پر دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیں: چھ شہروں میں ریسکیو آپریشن کے لیے مزید سامان پہنچا دیا گیا، 119 سے زائد بوٹ آپریٹر بھی تعینات
ڈیجیٹائزیشن کا عمل
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز کیے جا رہے ہیں۔ اجلاسوں کے لیے ورکنگ پیپرز اور دیگر امور کو ای سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
وسائل کی بچت
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اس اقدام سے وقت کی بچت ہوگی اور وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکے گا۔ ہم عمران خان کے وژن کے مطابق خیبرپختونخوا کو ڈیجیٹیل بنائیں گے۔








