پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مار دیا

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گیا۔ اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ویلز کار میلہ واپس آ گیا ہے — اب کی بار گوجرانوالہ میں!
اجلاس کی بے نظمی
ایوان میں غیر پارلیمانی حرکت کے بعد اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو اپنے چیمبر میں بلا لیا گیا۔ اپوزیشن ارکان غیر پارلیمانی حرکت کے بعد ایوان میں نعرے بھی لگاتے رہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
Clash in Punjab Assembly! #Clash #PunjabAssembly pic.twitter.com/CRPLpoo5jd
— Shehzad Qureshi (@ShehxadGulHasen) July 28, 2025