مجھے اداکارہ منسا ملک کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، علیزے شاہ کا دعویٰ

اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے دعویٰ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اداکارہ منسا ملک کی جانب سے اب بھی قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ علیزے شاہ نے کہا کہ اگر انہیں کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار مذکورہ اداکارہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کا خطرہ، لاہور کی لڑکی نے جنگ کی بھرپور شاپنگ کر کے تیاری کو یقینی بنا لیا۔
انسٹاگرام پر الزامات
علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں منسا ملک پر سنگین الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ ماضی کی طرح اب بھی اداکارہ انہیں قتل کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 12 سالہ ذہنی معذور بچی سے 3 افراد کی جنسی زیادتی
نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں
علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز میں منسا ملک کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں اداکارہ کی جانب سے اب بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق، اداکارہ انہیں نامعلوم نمبرز کے ذریعے دھمکیاں دے رہی ہیں، جب کہ تین سال قبل بھی مذکورہ عورت نے انہیں دھمکیاں دی تھیں۔
ماضی کے واقعات
علیزے شاہ کی جانب سے مذکورہ الزامات سے قبل انہوں نے منسا ملک پر دوسرے بھی سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تین سال قبل ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پہلے منسا ملک نے انہیں تھپڑ دے مارا تھا، جس پر انہوں نے اداکارہ کو چپل دے ماری تھی۔