آزاد کشمیر میں بچی کو گھر سے اٹھا کر جان سے مارنے والے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

تیندوے کا سرغنہ ختم
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر میں شہریوں پر بار بار حملہ کرنے والے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ایل او سی سے متصل گاؤں گہانی تنگ میں آبادی پر حملہ کرنے والے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 3 سیاح جاں بحق
مددگار مقامی افراد
ایس پی مرزا زاہد کے مطابق مقامی افراد نے شناخت کی کہ مرنے والا تیندوا وہی ہے جو آبادی میں انسانوں پر حملہ آور ہوا۔ دو روز قبل تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، بعد میں بچی مردہ حالت میں ملی تھی۔ تیندوے نے گزشتہ روز بھی حملہ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کیا تھا۔
خونخوار جانور کا خطرہ
ایس پی مرزا زاہد کا کہنا ہے کہ خونخوار جانور ایک بار انسانوں پر حملہ کر دیں تو بار بار حملے کی کوشش کرتے ہیں۔