بلوچستان لانگ مارچ: اسلام آباد جانے سے روکنے کیلیے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہا جائے: حافظ نعیم الرحمان

آزادی اور جمہوریت کی آواز

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے سے روکنے کے لیے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان نے فلسطینیوں کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا، شاہی فرمان جاری کر دیا

خیبر پختونخوا کی صورتحال

خیبر پختونخوا کے مخدوش حالات عوام اور اداروں دونوں کے لیے نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔ وادیٔ تیرہ کے افسوسناک واقعے کی شفاف تحقیقات اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی انجینئرز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے چینی کمپنیوں سے معاہدہ طے پا گیا

31 جولائی اور 5 اگست کے پروگرامز

جماعت اسلامی 30 جولائی کو پشاور میں قبائلی عمائدین کا ایک بڑا گریٹر جرگہ کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی 5 اگست کو ”یوم حقوق کشمیر و فلسطین“ منائے گی۔ پوری قوم اہل کشمیر و فلسطین سے اظہار یکجہتی کرے گی اور بھارت و اسرائیل کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025 کا بل منظوری حاصل

پریس کانفرنس کی تفصیلات

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ادارۂ نور حق‘‘ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ محمد یوسف، نائب امراء جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ، راجہ عارف سلطان، مسلم پرویز، سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی، نائب صدر عمران شاہد و دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: طوفانی بارشیں، آسمانی بجلی اور دیوارگرنے سے بچی سمیت 3 جاں بحق

بلوچستان کے مسائل

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں مسائل اور مشکلات بہت زیادہ ہیں جنہیں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، حالانکہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت دولت اور وسائل سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سیمعہ حجاب کیس؛ عدالت کا ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ڈیمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

ملک کی یکجہتی

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک پرامن جماعت ہے، ہم نے ماضی میں بھی بڑے بڑے ملین مارچ کیے ہیں۔ پنجاب میں جگہ جگہ بلوچستان لانگ مارچ کا استقبال ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کی بازیابی کا کیس، وکیل کا مغویہ کو جنات کے ذریعے غائب کرنے کا الزام

مسائل کا حل

انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوتے، بلکہ سب عمائدین کو ساتھ ملا کر ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چار قتل کرنے والے قیدی نے اپنی بیوی کو جیل میں ازدواجی ملاقات کے دوران قتل کر دیا

غزہ کی صورتحال

انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کی صورتحال انتہائی بھیانک ہے۔ فلسطینیوں نے حق کے لیے قربانیاں دی ہیں، لیکن مسلم حکمران بے حس بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سٹیج اداکارہ کو قتل کرنے والے مجرم کو سزا سنا دی گئی

بھارت کی دفاعی کمزوری

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت بھارت دفاعی پوزیشن پر ہے۔ یہ ایک موقع ہے کہ ہم 5 اگست کے دن کو بھر پور طریقے سے منائیں اور بھارت کو بے نقاب کریں۔

عوامی مسائل اور حکومت

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 40 ارب روپے کے K-4 منصوبے میں صرف 3.2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ عوام کو نان ایشوز میں الجھایا ہوا ہے، بدترین کرپشن اور لوٹ مار کا سامنا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...