ڈالر کی آج کے مطابق حقیقی قدر 243.32 روپے ہے لیکن اسے مصنوعی طریقے سے زیادہ رکھا گیا ہے : اشفاق تولہ

ڈالر کی حقیقی قدر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر معاشی امور اشفاق تولہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر کی حقیقی قدر اس وقت 243.32 روپے ہے لیکن اس کی قدر کو زیادہ رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افواجِ پاکستان دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں: سیکیورٹی ذرائع
دوران گفتگو
تفصیلات کے مطابق اشفاق تولہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا کہ میں کہتا آ رہا ہوں کہ 235 روپے سے زیادہ ڈالر کی قدر نہیں تھی۔ مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت زیادہ رکھی گئی تھی کیونکہ ہم ملٹی لیٹرل آئی ایم ایف کے معاہدے میں ہیں۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ آپ ڈالر کی قدر کو اوپر رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: نجی سوسائٹی میں مالک مکان کے مبینہ تشدد سے 13سالہ ملازمہ جاں بحق
اقتصادی عناصر کی مداخلت
اس میں کچھ ہمارے ایسے عناصر بھی ہیں جن کا تعلق ایکسپورٹ سے ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ڈالر ان کو مہنگا ملتا رہے۔ جب ڈالر کی قیمت بڑھی اور روپے کی قدر کم ہوئی، تب بھی انہوں نے بہت پیسے بنائے، اور اب بھی وہ چاہتے ہیں کہ ان کے منافع میں کمی نہ آئے۔ آج کی قدر 243.32 روپے ہے۔ وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور آرمی چیف بھی کہہ چکے ہیں کہ ڈالر کی قدر زیادہ ہے، اسے کم ہونا چاہیے۔
حکومت سے اپیل
اگر کوئی قدغن ہے تو آپ قوم کے سامنے رکھیں، ہم تو سچ سننا چاہتے ہیں।
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر زیادہ مصنوعی طور پر زیادہ رکھی جا رہی ہے۔۔۔اشفاق تولہ کا بڑا انکشاف اور حکومت کو سچ بولنے کا مشورہ!!!
30 جون 2025 کو میری محتاط ترین کیلکیولیشن کے مطابق ڈالر کی قدر 243 روپے 32 پیسے بنتی ہے۔۔ وزیراعظم اور آرمی چیف بھی کہہ چکے ہیں کہ ڈالر کی قدر… pic.twitter.com/Q1zmhgwSxD
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) July 28، 2025