چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈا پور

سیاسی چیلنج
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما کا بیٹا پاکستانی لڑکی پر دل ہار بیٹھا، آن لائن نکاح
میڈیا سے گفتگو
ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، 5 اگست کو ملک بھر سے لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے۔ انہوں نے کہا، "بانی رہا ہوں گے، کے پی میں حکومت عمران خان کی امانت ہے، میں بار بار چیلنج کر رہا ہوں، ان کی اوقات ہی نہیں ہے کہ یہ سیاسی اور جمہوری طور پر خیبرپختونخوا حکومت گرا سکیں۔ مارکیٹ میں آنے والا مارشل لا یا گورنر راج تو لگا لیں۔"
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی سلمان خان “کون بنے گا کروڑ پتی” میں امیتابھ بچن کی جگہ لیں گے؟ حقیقت سامنے آ گئی
قانون کا سامنا
انہوں نے کہا کہ ہم مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں، میرے اوپر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے گئے ہیں، ہم ہمیشہ اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ ہوگیا
مقدمات کی حقیقت
ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف یہ کیس 2016 سے چل رہا ہے، میرے خلاف جو کیس بنایا گیا ہے اس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ میرے اوپر اسلحہ اور بوتلیں ڈالی گئی ہیں، جب یہ کیس بنایا گیا میں نہ ہی وہاں موجود تھا نہ ہی وہ گاڑی میری تھی۔
حق کی جنگ
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ہماری جنگ حق کی ہے، یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے، میں اپنے صوبے میں اس احتجاج کو لیڈ کروں گا۔