بیسیانہ ایئر فورس اسٹیشن کے قریب رافیل کی ٹیل گری، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا: بھارتی رکن اسمبلی کا اعتراف

امریندر سنگھ راجہ کا انکشاف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رکن اسمبلی امریندر سنگھ راجہ نے لوک سبھا میں انکشاف کیا کہ پنجاب میں بیسیانہ ایئر فورس سٹیشن کے قریب ایک لڑاکا طیارے کی ٹیل گری جو کہ رافیل کی تھی، لیکن ایئر مارشل بھارتی نے اسے نامعلوم ایئر کرافٹ قرار دے کر ملک کے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے خلاف 8 مقدمات میں مدعی پولیس، تمام میں سازش کی نوعیت اور تفصیل کا ذکر نہیں، وکیل سلمان صفدر کے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو

تفصیلات کے مطابق، امریندر سنگھ راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ 7 مئی کو پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران گرنے والے بھارتی رافیل کے ملبے کی تصویر لائے اور لہراتے ہوئے تقریر کے دوران کہا کہ ’’پنجاب میں بیسیانہ ایئر فورس سٹیشن کے پاس آپ کا ایک لڑاکا طیارے کی ٹیل گری، جس کا نام رافیل ہے، جس پر PS001 لکھا تھا، اس کے گرنے پر ایک شخص کی موت ہوئی، 9 لوگ زخمی ہوئے۔ یہ میڈیا میں آیا، ایئر مارشل بھارتی نے مانا لیکن کہا کہ ایک نامعلوم ایئر کرافٹ گرا ہے۔''

ملک کے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش

ان کا کہنا تھا کہ ایک طیارہ گرتا ہے، لیکن آپ نے اسے نامعلوم ایئر کرافٹ کا نام دے کر ملک کے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...