سسرالیوں سے تنگ آکر پولیس کانسٹیبل کی اہلیہ نے خودکشی کر لی

حملہ آور پولیس کانسٹیبل کی اہلیہ کی خودکشی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) اترپردیش (یوپی) میں سسرالیوں سے تنگ پولیس کانسٹیبل کی اہلیہ نے خودکشی کر لی، مرنے سے قبل انسٹاگرام ویڈیو میں ہراسانی کا الزام لگادیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کاکشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم
تفصیلات
تفصیل کے مطابق اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنے سسرالیوں پر سنگین الزامات عائد کیے اور پھر خودکشی کرلی۔ پولیس کو 24 سالہ سومیا کشیپ کی لاش ان کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری لڑائی مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے، بھارت کے عوام سے نہیں: گورنر سندھ
انسٹاگرام ویڈیو میں الزامات
خودکشی سے صرف چند منٹ قبل سومیا نے انسٹاگرام پر ایک دل خراش ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ روتے ہوئے اپنے سسرال والوں پر ذہنی و جسمانی تشدد، ہراسانی اور قتل کی سازش کرنے کے الزامات لگا رہی ہیں۔ ویڈیو میں سومیا کے چہرے اور بازوؤں پر زخموں کے نشانات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: خود کو ایف بی آر افسر ظاہر کرنیوالے 3 افراد گرفتار
خودکشی سے پہلے دھمکیاں
سومیا کا کہنا تھا کہ ان کے جیٹھ نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، جبکہ ان کے شوہر کے چچا، جو پیشے سے وکیل ہیں، نے انوراگ کو مبینہ طور پر مشورہ دیا کہ وہ اپنی بیوی کو مار ڈالے کیونکہ وہ قانونی مسئلہ سنبھال لیں گے۔ شوہر نے بھی دھمکیاں دیں اور کہا کہ "میں پولیس میں ہوں، تم مجھے چھو بھی نہیں سکتے۔" وزیراعلیٰ یوگی سے اپیل ہے کہ ان لوگوں کو مت چھوڑنا۔
ویڈیو میں خودکشی کا نشان
ویڈیو میں سومیا کے ہاتھ میں وہ دوپٹہ بھی نظر آ رہا ہے جس سے بعد میں اس نے پھندا لگا کر خودکشی کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس متحرک ہوئی اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کی جانب سے تحریری شکایت ملنے کے بعد باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
???? Shocking! UP Cop’s Wife Dies by Suicide After Emotional Video
Lucknow: Soumya Kashyap, wife of constable Anurag Singh, died by suicide. She posted a crying video blaming husband & in-laws for abuse and dowry torture. She showed her wounds, said husband threatened her: “I’m… pic.twitter.com/ripREYqDOQ— زماں (@Delhiite_) July 27, 2025