ایچ آئی وی رپورٹ مثبت آنے پر بہن نے بھائی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں خوفناک قتل
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چترادرگہ میں خاندانی عزت کے نام پر بہن اور بہنوئی نے ایچ آئی وی سے متاثرہ نوجوان ملیکارجن کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار، خوفناک زلزلے کی پیشگوئی کرنے والا نجومی گرفتار کرلیا گیا
ملیکارجن کا پس منظر
پولیس کے مطابق مقتول ملیکارجن بنگلور کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور کچھ روز قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ گاؤں آ رہا تھا جب ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکر گئی۔ زخمی ہونے پر پسپتال میں معائنے کے دوران ملیکارجن کے ایچ آئی وی پازیٹو ہونے کا انکشاف ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: امپائر کے فیصلے پر ناراضی ظاہر کرنے والے افغان کھلاڑی فضل الحق فاروقی کو سزا مل گئی
خاندان کا فیصلہ
ملیکارجن کی بہن نیشا اور اس کے شوہر منجوناتھ نے خود کو اسے علاج کے لیے بنگلور لے جانے کا ذمہ دار ظاہر کیا۔ لیکن راستے میں انہوں نے مبینہ طور پر کمبل سے گلا گھونٹ کر اس کی جان لے لی۔ بعد ازاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ راستے میں اچانک فوت ہو گیا۔
تحقیقات اور گرفتاری
جب والد نے بیٹی کی کہانی پر شک کیا تو حقیقت سامنے آئی۔ پولیس نے نیشا کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کا شوہر تاحال فرار ہے۔ پولیس کے مطابق قاتل جوڑے کو خدشہ تھا کہ ملیکارجن کا ایچ آئی وی پازیٹو ہونا خاندان کی بدنامی اور سماجی شرمندگی کا باعث بنے گا، اسی لیے انہوں نے اس انتہائی قدم کا انتخاب کیا۔