بھارتی ڈی جی ایم او کو مودی سرکار نے پاکستان سے جنگ بندی پر بات کرنے کا حکم دیا، راہول گاندھی

راہول گاندھی کی مودی سرکار پر تنقید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کانگریس رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 29 بار کہہ دیاہے کہ میں نے سیز فائر کروایا۔ اگر وزیراعظم مودی میں ہمت ہے تو پارلیمنٹ کو آکر سچ بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈی جی ایم او کو مودی سرکار نے پاکستان سے جنگ بندی پر بات کرنے کا حکم دیا، مودی سرکار نے پاکستان کو یہ بھی کہا کہ ہم میں لڑنے کی سیاسی ہمت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر 12 واں حملہ، سیجل 2 میزائل داغ دیے
مودی سے سچ بولنے کی درخواست
تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی کا کہناتھا کہ وزیراعظم مودی آئیں اور بتائیں کہ صدر ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ وزیردفاع نے بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، آپ نے پاکستان کو بتایا کہ ہم آپ کے ساتھ نہیں لڑ سکتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق اور واقعے کا پس منظر
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں برطانیہ کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو میں بھی یہ بات دہرائی تھی کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کروایا۔ جبکہ وہ متعدد بار یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اس جنگ کے دوران 5 طیارے گرائے گئے، جو کہ پاکستانی موقف کی تصدیق کرتاہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے گرائے جن میں رافیل بھی شامل ہیں۔