بالائی علاقوں میں آج سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

موسمی انتباہ: خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج سے منگل تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیمتیں کم اور اشیاء خالص تھیں، دیسی گھی کھانے والے کو آج پینڈو سمجھا جاتا ہے یا حسرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ڈبل روٹی بیماروں کی خوراک تھی۔
موسمیاتی پیشگوئی
سماء ٹی وی کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری موسمی انتباہ کے مطابق کل سے صوبہ کے بالائی علاقوں کی مغربی ہواؤں کے زیر اثر آنے کی پیش گوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، صوابی، چارسدہ اور نوشہرہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
موسلادھار بارش کے اثرات
ترجمان کے مطابق 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مردان، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ اور صوابی کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، اسی طرح بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت پھر تبدیل
پی ڈی ایم اے کی ہدایات
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ انہیں جھکڑ اور گرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: مختلف اضلاع میں ایٹا ٹیسٹ کے دوران نقل کرتے ہوئے خواتین سمیت 9 امید وار پکڑے گئے
عوام کو احتیاطی تدابیر
تیز ہواؤں کی صورت میں عوام کو بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسانوں کو بھی موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دینے کی نصیحت کی گئی ہے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہنگامی خدمات اور رابطہ
پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ مقامی آبادی تک معلومات مقامی زبانوں میں پہنچائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کیے جائیں، اور سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی فری ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔