بلال بن ثاقب کی تعریف اس یقین پر مبنی ہے کہ کرپٹو کونسل درست حکمتِ عملی اپنا رہی ہے، عثمان شامی

تجزیہ کار عثمان شامی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی کا کہنا ہے کہ انہوں نے علی ڈار کے کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر ڈوبنے کے حوالے سے اب بات اس لیے کی ہے کیونکہ اس بارے میں قیاس آرائیاں بہت بڑھ چکی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل آمد،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی
ڈاکٹر شہباز گل کا وی لاگ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے اس موضوع پر کیے گئے وی لاگ کے بعد ایکس پر اپنے پیغام میں عثمان شامی نے کہا "میں شباز گل صاحب کے مؤقف کا احترام کرتا ہوں، البتہ وضاحت کرنا چاہوں گا کہ میری کرپٹو کرنسی سے وابستگی کئی سالوں پر محیط ہے، جس کی گواہی میرے قریبی ساتھی بھی دے سکتے ہیں۔ زیر بحث کہانی میرے سمیت کئی لوگوں کے علم میں کافی عرصے سے ہے۔ میں نے یہ بات اب اس لیے ظاہر کی کیونکہ قیاس آرائیاں حد سے بڑھ چکی تھیں۔ کرپٹو سے متعلق میری رائے نہ تو حالیہ ہے اور نہ ہی کسی کے اثر و رسوخ کا نتیجہ ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی زائرین کے لئے انفرادی حیثیت میں عراق جانے پر پابندی
عثمان شامی کی مزید وضاحت
2. I revealed it now because the speculations were running wild.
My comments regarding crypto aren’t a recent development or influenced position.— Usman (@umshami) July 29, 2025
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو 2 ہفتے کی ڈیڈ لائنز دینے کا شوق ہے، بی بی سی
پاکستان کی کرپٹو کونسل پر اعتماد
انہوں نے مزید کہا "میری جانب سے بلال بن ثاقب کی تعریف خالص یقین پر مبنی ہے کہ پاکستان کی کرپٹو کونسل درست حکمتِ عملی اپنا رہی ہے، جو ہمارے ملک کے معاشی مستقبل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔"
ٹی وی پر نام لینے کی آزادی
عثمان شامی نے واضح کیا کہ انہیں ٹی وی پر کسی کا نام لینے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔