خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت، برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ
پنجاب میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں ترقی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت ہوئی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی تعلیم میں بین الاقوامی اشتراک کیا گیا۔ برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے پہلی مرتبہ پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران لڑاکا طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا
معاہدے کی تفصیلات
برٹش کونسل اور محکمہ خصوصی تعلیم کے درمیان LOI پر دستخط کیے گئے۔ معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ برٹش کونسل نے خصوصی تعلیم میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
ایوارڈز کی تقریب
تقریب میں سکول کنیکٹ پروگرام کے تحت نمایاں سکولوں کے سربراہان کو ایوارڈز آف ایکسیلنس بھی دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کسی کے اشاروں پر فیصلے کرتی ہے، سہیل آفریدی
حکومت کی ترجیحات
ثانیہ عاشق نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کے لیے بین الاقوامی تربیتی تبادلہ پروگرام ناگزیر ہے۔ آٹزم اور شمولیاتی تعلیم کے لیے برطانیہ کے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں۔ ہر بچے کو تعلیم، صحت اور باوقار زندگی دینا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے۔
برٹش کونسل کا عزم
جیمز ہیمپسن نے کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے پنجاب میں بااختیار بنانے کی نئی راہ متعین کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے۔








