خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت، برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ

پنجاب میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں ترقی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت ہوئی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی تعلیم میں بین الاقوامی اشتراک کیا گیا۔ برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابی کلچر ڈے کی تقریبات کا آغاز، عوام کی فری انٹری ہوگی: عظمیٰ بخاری
معاہدے کی تفصیلات
برٹش کونسل اور محکمہ خصوصی تعلیم کے درمیان LOI پر دستخط کیے گئے۔ معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ برٹش کونسل نے خصوصی تعلیم میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کمی
ایوارڈز کی تقریب
تقریب میں سکول کنیکٹ پروگرام کے تحت نمایاں سکولوں کے سربراہان کو ایوارڈز آف ایکسیلنس بھی دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور قوم نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے:اہلِ قلم
حکومت کی ترجیحات
ثانیہ عاشق نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کے لیے بین الاقوامی تربیتی تبادلہ پروگرام ناگزیر ہے۔ آٹزم اور شمولیاتی تعلیم کے لیے برطانیہ کے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں۔ ہر بچے کو تعلیم، صحت اور باوقار زندگی دینا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے۔
برٹش کونسل کا عزم
جیمز ہیمپسن نے کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے پنجاب میں بااختیار بنانے کی نئی راہ متعین کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے۔