ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں، مریم نواز کا اظہار مسرت

وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخی اقدام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور
ندا صالح کی تعیناتی
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی اور ندا صالح کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
میاں نواز شریف کا پیغام
مریم نواز شریف نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے، ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔