عمران خان کو جیل سے باہر لانے کے لیے فی الحال امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، یہ واحد راستہ ہے: قاسم خان

قاسم خان کا انٹرویو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں جیل سے باہر لانے کیلئے فی الحال اس وقت امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہاں پر بہت سارے لوگوں نے تحفظات ظاہر کیئے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ یہ عمران خان کو باہر نکالنے کا واحد ایک راستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر نجم سیٹھی کا رد عمل
حالتِ قید کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق قاسم خان کا کہناتھا کہ وہاں کی اسٹیبلشمنٹ اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کو جواب نہیں دے رہی ہیں, انہیں 2 سال سے قید تنہائی میں رکھا گیاہے، جس سیل میں رکھا گیاہے وہ بہت ہی بری حالت میں ہے، وہ مٹی والے پانی سے نہا رہے ہیں، اسی دوران قید میں موجود 10 لوگوں کی خوفناک بیماریوں کی وجہ سے موت ہوئی ہے، اس وقت ان کی حالت کافی خراب ہے اور یہ دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے، ہم ان کو باہر نکالنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ججز تقرری کیلئے نامزدگی پر ایم کیو ایم میں اختلافات سامنے آگئے
مقدمات کی تعداد
قاسم خان کا کہناتھا کہ ان کے خلاف اس وقت 200 سے زائد مقدمات درج ہیں، جب بھی ان پر ایک کیس ختم ہوتا ہے تو مزید 4 سے 5 کیسز بنا دیئے جاتے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ ان کے باہر آنے کا امکان کم ہے، ہم ان سے بات نہیں کر پا رہے، عمران خان کے سیل میں 10 روز تک بجلی نہیں دی گئی جو کہ ایک طرح کا ٹارچر ہے، جب ہم نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تو انہیں دن میں صرف 2 گھنٹے کیلئے بجلی دینا شروع کی گئی، ہماری ان سے بات ہوئے 4 مہینے ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان
"We are looking to America at the moment.. coz a lot of people here has expressed concern.. It seems like it might be the only route for (Khan's release)" Qasim Khan the son of PTI Chairman..
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) July 30, 2025