کراچی میں میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے کیس میں اہم پیشرفت، 11 افراد گرفتار
کراچی میں میاں بیوی کی لاشیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بوٹ بیسن کے قریب سے ایک میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعے پر کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ پنجاب کی معروف بین الاقوامی ترقیاتی ماہر مارک میک کارڈ کی قیادت میں امریکی وفد سے ملاقات
پولیس کی کاروائی
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق، کراچی پولیس نے کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کی رپورٹ ملنے پر گوجرانوالہ سے 11 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی شامل ہے، اور مقتولہ کی فیملی بھی شامل تفتیش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار، مغوی بازیاب کرالیا گیا
تشدد زدہ لاشوں کا انکشاف
واضح رہے کہ کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن کے قریب ملنے والی جوڑے کی تشدد زدہ لاشیں انتہائی حیران کن ہیں۔ پولیس کے مطابق، یہ جوڑا ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔ دونوں کو سر کے پچھلے حصے میں ایک ایک گولی ماری گئی تھی، اور جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں پائی گئی۔
مقتولین کی شناخت
مقتول جوڑے کا نکاح نامہ منظرِ عام پر آ گیا ہے۔ مرنے والے میاں بیوی کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ دستاویز کے مطابق، مقتول ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا اور دونوں نے 22 جولائی کو ہی کورٹ میرج کی تھی۔








