اداکارہ منسا ملک نے علیزے شاہ کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

علیزے شاہ اور منسا ملک کی لڑائی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) علیزے شاہ اور منسا ملک کا جھگڑا شدت اختیار کر گیا، منسا ملک نے ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا ہے جس میں علیزے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ اپنے مختصر مگر متنازع کیریئر میں کئی بار خبروں کی زینت بن چکی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ان تمام افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے مبینہ طور پر انہیں نقصان پہنچایا، جس میں اداکارہ منسا ملک بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ کی صورت میں مسلح افواج کو ایندھن فراہمی کے لئے پاکستانی ریفائنریوں نے تیاری کر لی

جھگڑے کی تفصیلات

علیزے شاہ اور منسا ملک ایک ڈرامے میں ایک ساتھ کام کر رہی تھیں جہاں مبینہ طور پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ علیزے کے مطابق، منسا نے پہلے انہیں تھپڑ مارا جس کے جواب میں انہوں نے غصے میں اپنی چپل منسا کے سر پر دے ماری۔ منسا نے علیزے پر الزام عائد کیا اور پولیس تک معاملہ پہنچایا، جبکہ پروڈیوسرز نے علیزے کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا تاکہ ڈرامہ مکمل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Peshawar: Case Filed Against Former Chief Minister and PTI Leader Mahmood Khan

قانونی نوٹس

اب منسا ملک نے علیزے شاہ کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، نوٹس میں علیزے سے 48 گھنٹوں کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

علیزے شاہ نے یہ نوٹس اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین بھی اس تنازعے پر اپنی رائے دے رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہا کس کا ساتھ دیا جائے، جبکہ ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا وہ خبروں میں رہنے کے لیے نوٹس بھیج رہی ہیں؟

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...