کسٹمز نے ضبط شدہ ایک ارب سے زائد مالیت کا سامان تلف کر دیا

کراچی میں منشیات کے خلاف کارروائی
کسٹمز حکام نے مختلف کارروائیوں میں ضبط کی جانے والی منشیات، مضر صحت اور زائد المعیاد اشیا کو نذر آتش کر دیا ہے۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق تلف کی گئی اشیا کی مالیت ایک ارب 15 کروڑ تھی۔
جلا دی جانے والی منشیات
جلائی جانے والی منشیات میں شامل ہیں:
- 3969 بوتل غیر ملکی شراب
- 408 کین بیئر
- 2316 کلو منشیات
- 337 ٹن چھالیہ
- 26 ٹن انڈین گٹکا
- 90 ہزار غیر ملکی سگریٹس
- 48 ہزار کین ایرانی جوس
انسانی صحت کے لیے مضر اشیاء
کسٹمز کے ترجمان نے بتایا کہ منشیات کے علاوہ انسانی صحت کے لیے مضر اشیاء بھی تلف کی گئی ہیں، جن میں شامل ہیں:
- 26 ہزار لیٹر خوردنی تیل
- 4 ٹن گھی
- 53 ٹن چائنیز نمک
- 62 ٹن خشک دودھ