عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے، کسی کو بھی اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکرٹری شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچوں کے حوالے سے میڈیا پہ جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بالکل غلط ہیں۔ عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے قطعاً نہیں روکا ہے۔ میں میڈیا کے وہ دوست جو اڈیالہ میں رپورٹنگ کرتے ہیں ان سے گزارش کروں گا کہ من و عن وہی چیزیں چلایا کریں جو خان صاحب کہتے ہیں، اپنی مرضی کے مطابق سیاق و سباق سے ہٹ کے یا سلیکٹو ہو کر اپنی مرضی سے گفتگو چلانا نامناسب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
عمران خان کے بچوں کی پاکستان آمد
سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا: "عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے، کسی کو بھی اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ ابھی تک اس حوالے سے فقط تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے۔" انہوں نے سب کو یاد دہانی کروائی کہ جب انہوں نے آنے کا فیصلہ کیا تھا، تو انہوں نے اپنے والد سے واضح کہا تھا کہ "ہم آپ سے اجازت نہیں لے رہے بلکہ آپ کو اطلاع دے رہے ہیں۔" لہذا اس طرح کے پروپیگنڈے سے پرہیز کیا جائے کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پیغام
عمران خان صاحب کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو بھی اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، ابھی تک اس حوالے سے فقط تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے اور ساتھ میں سب کو یاد رہے کہ جب انہوں نے آنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے اپنے والد سے واضح کہا تھا کہ ہم آپ سے اجازت نہیں لے رہے بلکہ آپ کو اطلاع دے رہے ہیں۔
— شیخ وقاص اکرم (@SheikhWaqqas) July 29, 2025