جوتوں کے ذریعے منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
پشاور ائیرپورٹ پر منشیات کا نیا کیس
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے باچاخان ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران جوتوں کے ذریعے منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کا تیسرا مرحلہ، خانیوال میں 127 مسلمان اور 10 مسیحی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
افیون کی برآمدگی کی تفصیلات
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 773 گرام سے زائد آئس برآمد کرلی گئی ہے۔ اسٹاف نے مسافر کے شولڈربیگ کو مشکوک قرار دیا اور دستی تلاشی کے دوران شولڈربیگ میں موجود جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
مزید قانونی کارروائی
بعدازاں مسافر کے پہنے ہوئے جوتوں سے بھی آئس برآمد کی گئی، ملزم سے برآمد ہونے والی آئس ہیروئن کا وزن 733 گرام ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔








