کراچی کی ڈاکٹر کا مثالی اقدام، انتقال کرنے والے بیٹے کے گردے عطیہ کردیے۔

ڈاکٹر مہر افروز کا نیک اقدام

(ایس آئی یو ٹی)

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں گردوں کی ماہر ڈاکٹر نے انسانی خدمت کا مثالی اقدام کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے انتقال کے بعد اس کے گردے عطیہ کر دیے، جس کے سبب ایس آئی یو ٹی میں 2 مریضوں کو نئی زندگی مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بٹھنڈہ میں گرنے والے رافیل کی نئی ویڈیو آگئی، بھارتیوں نے گروک سے پوچھا تو کیا جواب ملا؟

سلطان ظفر کا حادثہ

ڈاکٹر مہر افروز کا 23 سالہ بیٹا، سلطان ظفر، ڈینٹل سرجری کا طالبعلم تھا اور حال ہی میں ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوا۔ وہ ایک ہفتے تک آئی سی یو میں زیر علاج رہا، اور بعد ازاں ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر مردہ (برین ڈیتھ) قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

گردے عطیہ کرنے کا فیصلہ

سلطان کی والدہ ڈاکٹر مہر افروز نے انتہائی دکھ کی گھڑی میں بھی اپنے بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کرنے کا باہمت فیصلہ کیا۔ ان کے بیٹے کے عطیہ کردہ گردے 2 ایسے مریضوں کو لگائے گئے جو طویل عرصے سے ڈائلیز پر تھے اور ڈونر نہ ہونے کی وجہ سے انتظار کی فہرست میں شامل تھے۔

معاشرتی مثال قائم کرنے والا عمل

ایس آئی یو ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر عادل رضوی نے ڈاکٹر مہر افروز کے فیصلے کو عظیم انسانی خدمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2 زندگیاں بچا کر معاشرے کے لیے ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...