بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال

عمران خان کی ملاقات کا دن
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کل جمعرات کو رفقا کی ملاقات کا دن ہے، جس کے لئے 6 نام جیل حکام کو بھجوا دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے پانی کے تحفظ کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا ہے، تجزیہ کاروں نے خبردار کردیا
ملاقاتیوں کی فہرست
کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی۔ ملاقات کرنے والوں میں عاطف چودھری، مظہر برلاس، رانا اورنگزیب سرفہرست ہیں۔
مزید افراد کی شمولیت
علاوہ ازیں سردار محمد علی، سہیل سلطان، وقاص افتخار کا نام بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے.