امریکا سے تجارتی معاہدہ ہماری معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے: بلال اظہر کیانی
وزیر مملکت برائے خزانہ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کے لیے بڑی خوش آئند پیشرفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سرکاری افسران بھی بی جے پی غنڈوں کے ہاتھوں غیر محفوظ
امریکی سیکرٹری کے ساتھ ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری آف کامرس اور ٹریڈ ری پریزنٹیٹو ایمبسڈر سے ملاقات ہوئی، ہماری ٹیم کے مستقل مذاکرات ہوتے رہے جس کے نتیجے میں یہ ڈیل سائن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مسیحی برادری کے پاسٹر صاحبان کی محمد عبداللہ حمید گل کے ساتھ خصوصی نشست
پاکستانی اشیاء کے ٹیرف میں کمی
بلا ل اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان سے امریکا جانے والی اشیاء کے ٹیرف میں کمی ہو گی، اس ٹیرف میں کمی سے بہت بڑا اثر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا کشمیری عوام کو خود ارادیت کا حق دیئے بغیر نامکمل رہے گا: مجیب الرحمان شامی و دیگر مقررین کا پی آئی ڈی کی تقریب سے خطاب
پاکستان کی ایکسپورٹ کی تفصیلات
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 32 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ میں سے 6 ارب ڈالر امریکا کی تھیں، پاکستان کی سنگل لارجسٹ ایکسپورٹ ڈیسٹی نیشن امریکا ہے، ٹیرف میں کمی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں یو ایس انویسٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2025: آئسکو نے 6 ارب 99 کروڑ سے زائد کے واجبات وصول کر لیے
امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ
وزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی انوسیٹمنٹ میں اضافہ دیکھا جائے گا، ہماری حکومت کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے، اس کامیابی سے پاکستان کو معاشی طور پر فائدہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ماں 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
سفارتکاری کی کامیابی
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ڈیل ہماری کامیاب سفارتکاری کی عکاسی کرتی ہے، اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو ہم نے مضبوط کیا ہے، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کی بات ہوئی ہے یقیناً ہمیں اس کا اپنے ریجن کے اندر فائدہ ہو گا۔
جواب دہی کی جاری کوششیں
بلال اظہر کیانی نے یہ بھی کہا ہے کہ حال ہی میں نائب وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، اس سے پہلے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات ہوئی، یہ ٹریڈ ڈیل ایک مضبوط سفارتکاری کا نتیجہ ہے، ہماری کامیاب سفارتکاری جاری رہے گی.








