نااہلی کے بعد احمد خان بچھر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ

احمد خان بچھر کی نااہلی کا اثر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد احمد خان بچھر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق احمد خان بچھر اب اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔