بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کا بچہ چھت سے پھینک دیا

افسوسناک واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع کامونکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی صارفین کے طنز بھرے تبصرے، سچن ٹنڈولکر چائے کے کپ کے ساتھ ٹویٹ کرکے بڑی مشکل میں پھنس گئے
واقعے کی تفصیلات
کامونکی پولیس نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ کامونکی میں واہنڈو کے علاقہ سلطان پورہ میں پیش آیا۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ بچے کا نام عبداللہ تھا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کارروائی
کامونکی پولیس نے سفاک قاتل سجاد کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔