8ویں جماعت کی طالبہ کی 40 سالہ شخص سے شادی
نئی دہلی میں کم عمر طالبہ کی شادی کا واقعہ
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نندی گاما میں 13 سالہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کی 40 سالہ شخص سے شادی کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ستمبر جلسے کا عنوان ہے ’’ریلیز عمران خان‘‘ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ویڈیو بیان جاری کر دیا
پولیس کا فوری ایکشن
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ حیدرآباد سے 55 کلومیٹر دور پیش آیا، جہاں ایک استاد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی طالبہ کی غیر قانونی طور پر شادی کی جارہی ہے۔ اس اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دلہا، اس کی بیوی، شادی کی رسم ادا کرنے والے پنڈت، اور ایک فرد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے مکمل خوش ہیں، محمود خان اچکزئی کو تحریک کا قائد اور احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کاکہاہے، بہن عظمیٰ خان
ویڈیو میں دلہا اور دلہن
پولیس کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں لڑکی کو ہار لیے 40 سالہ مرد کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ایک خاتون جسے دلہے کی بیوی سمجھا جا رہا ہے اور ایک پنڈت بھی موجود ہے۔
چائلڈ میرج پر پابندی
خیال رہے کہ بھارت میں بھی چائلڈ میرج جرم ہے، مگر پھر بھی اکثر اس طرح کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔








