پی ٹی آئی کی خاتون رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

صائمہ خالد کا سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور آزاد امیدوار صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ جیو نیوز کے مطابق صائمہ خالد نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخاب میں ایک جعلی ووٹ برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ پر اسرائیلی حملہ چرنوبل جیسے سانحے کا سبب بن سکتا ہے، روس
ریٹرنگ افسر کے دستخط کی عدم موجودگی
انہوں نے کہا کہ ووٹ پر ریٹرنگ افسر کے دستخط نہیں تھے، سینٹ انتخاب پر شدید تحفظات ہیں، اس کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کروں گی۔ صائمہ خالد کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ دھاندلی کی مخالفت کی ہے، اپنے لیڈر کے ویژن پر حق و سچ کے لیے عدالت جاؤں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنادیا، فوجی تنصیبات کو محدود نقصان پہنچا، ایرانی ایئرفورس
سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ نتائج
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر آج پولنگ ہوئی جس میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب قرار پائیں۔
مشال یوسفزئی کی کامیابی
کے پی اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر 53 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ سینیٹ کی نشست کے لیے تیسری آزاد امیدوار صائمہ خالد کو صرف ایک ووٹ ملا۔