کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا

کرپشن کے ملزم کی سزا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرپشن کے ملزم کو عدالت نے 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حوالدار لالک جان شہید کی جرأت اوربہادری قوم کا فخر ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
عدالت کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیشل جج سینٹرل نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ملزم کو 29 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ ملزم حامد جلیل کو مجموعی طور پر 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات سے 5 مطلوب اشتہاری گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل
معاوضہ کی ادائیگی
ملزم حامد جلیل 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 194 روپے معاوضہ بھی محکمہ ڈاک کو ادا کرے گا۔
مقدمہ کی تفصیلات
ملزم کے خلاف سال 2022 میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں کرپشن اور بدعنوانی کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم نے بطور پوسٹ ماسٹر 2 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار سے زائد کی پنشن سیونگ بک میں بوگس انٹریاں کی تھیں۔