سرگودھا؛ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ بھی آ گیا، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزا،احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزم اشتہاری قرار
انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں حاملہ خاتون ساس اور نند کے ہاتھوں قتل
مقدمے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تھانہ سٹی میانوالی کے مقدمہ 349/23 کا فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنگ سے متعلق اختیارات پر بڑا فیصلہ کر لیا
سزاوں کا اجراء
عدالت نے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنائی جبکہ احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ملزمان کی گرفتاری کا حکم
عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔








