9 ارب بیرل تیل پاکستان کی معیشت کیلیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، ابراہیم حسن مراد

ابراہیم حسن مراد کا تیل ذخائر پر بیان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ عالمی نرخوں کے مطابق پاکستانی تیل ذخائر کی قدر 630 سے 660 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔ 9 ارب بیرل تیل پاکستان کی معیشت کے لئے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار نعمان اعجاز کم آمدن والے طبقے کو مہنگی بجلی دینے پر ناراض
معاشی فوائد
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ صرف 500 ملین بیرل تیل کی مالیت 35 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ تیل کے ذخائر معاشی خودانحصاری اور قومی خوشحالی کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ میاں بیوی کو بیٹے کی گھر میں موجود لاش کا چار دن تک پتہ نہ چل سکا
قرضوں سے نجات
قدرتی تیل کی دولت پاکستان کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلا سکتی ہے۔ تیل ذخائر کی دریافت اور پیداوار ترقی، روزگار اور استحکام کی ضامن ہے۔
قدرتی وسائل کا دانشمندانہ استعمال
ابراہیم مراد نے یہ بھی کہا کہ اب وقت ہے کہ پاکستان اپنے قدرتی وسائل کو دانشمندی سے استعمال کرے۔ ملکی تیل ذخائر سے پاکستان عالمی معیشت میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔ قومی وسائل کا شفاف اور مؤثر استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔