سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل

سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم آزادی پریس کے موقع پر جدہ میں “پاکستان جرنلسٹس فورم” کا ایک نشست کا اہتمام
عدالت میں پیشی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مونس علوی کو حکم دیا کہ وہ جرمانے کی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کو جمع کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی انتخابات نظرثانی کیس؛میں ایسے شخص کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جو ہمارے خلاف بہت متعصب ہو،حامد خان اورچیف جسٹس میں تلخ جملوں کا تبادلہ
نوٹس اور ریمارکس
اس کے علاوہ عدالت نے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو نوٹس بھی جاری کردیئے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟
یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟
محتسب کا فیصلہ
اس سے قبل گزشتہ روز صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ محتسب کا کہنا تھا کہ مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیک نیوز شائع کرنے پر اخبار کو لیگل نوٹس جاری
الزام اور جرمانہ
محتسب اعلیٰ سندھ کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے، وہ ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے سی ای او نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی۔ مونس علوی جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ دہشتگرد ہیں “وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مظاہرین کے پاس موجود جدید اسلحے کی فوٹیج دکھا دی
مونس علوی کا مؤقف
بعدازاں مونس علوی نے اپنے مؤقف میں کہا تھا کہ انہوں نے پیشہ ورانہ تعلقات میں ہمیشہ دیانتداری اور وقار کی اقدار کو برقرار رکھا ہے، حالیہ فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔
فیصلے کی چیلنجنگ
واضح رہے کہ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ہراسانی کا مرتکب قرار دینے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔